پورچگیز چکن برگر


Portuguese Chicken Burger
پورچگیز چکن برگر


اجزا


چکن بریسٹ دو عدد
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا آدھا چائے کا چمچ
لہسن آدھا چائے کا چمچ
برگر بن دو عدد
پیری پیری سوس دو کھانے کے چمچ
مایونیز تین کھانے کے چمچ
(ٹماٹر ایک عدد (سلائس کیا ہوا
سلاد کے پتے حسب ضرورت
(کھیرا آدھا (سلائس کیا ہوا
تیل ایک چوتھائی کپ

ترکیب

چکن بریسٹ کو نمک، کالی مرچ، پیپریکا، لہسن، پیری پیری سوس اور لیموں کا رس سے تیس منٹ کے لیے میری نیٹ کر لیں۔
اب اسے پہلے سے گرم گرلنگ پین میں درمیانی آنچ پر فرائی کرلیں، یہاں تک کہ وہ تیار ہو جائے۔
پھر برگر بن کاٹ لیں۔
اب انھیں سینک کر اس پر سوس لگائیں ار سلاد پتے رکھ دیں۔
اس کے بعد ٹماٹر، کھیرا اور چکن بریسٹ کو بن پر مایونیز کے ساتھ ڈال کر کور کریں اور فرائز کے ساتھ سرو کریں۔
Previous
Next Post »
0 Komentar

Popular Posts